Baaghi TV

شاہ رخ خان منت کے باہر آکر مداحوں سے ملے

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آج کل اپنی آنے والی فلم پٹھان کی پرموشنز میں مصروف ہیں اس میں انکے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کررہے ہیں.چار سال کے وقفے کے بعد شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر واپسی ان کوکتنی راس آتی ہے یہ تو 25 جنوری کو پتہ چل جائیگا. شاہ رخ خان کے مداح پٹھان فلم دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں اور بڑی تعداد میں ایڈوانس بکنگ کی جا رہی ہے.شاہ رخ‌خان کو دیکھنے کےلئے ان کے گھر کے باہر مداحوں کا مجمع لگا رہتا ہے وہ اکثر اپنے گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہیں اور ان سے بات چیت کرتے ہیں. شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ منت کی بالکونی سے

اپنے مداحوں کو مبارکباد دے رہے ہیں.۔ پٹھان کی ریلیز سے پہلے ان کے گھر کے باہر ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا جو کہ اپنے پسندیدہ ستارے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دیوانے ہو رہے تھے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا ”ایک خوبصورت اتوار کی شام کے لیے آپ کا شکریہ” ساتھ ہی انہوں‌ نے یہ بھی لکھا کہ پٹھان کے لئے آپ سب اپنی ٹکٹیں بک کروائیں اور میں جلد ہی آپ سے اگلی ملاقات کروں گا۔

More posts