چیئرمین #PSP سید مصطفی کمال کا بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر 21/A میں کشمیری برادری نے والہانہ استقبال کیا، سید مصطفی کمال نے برادری سے خطاب کیا، چیئرمین #PSP سید مصطفی کمال نے کہا کی میں تمام برادری اور تمام بزرگوں کا شکر ادا کرتا ہوں اور آپکو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ بلدیہ ٹاؤن کے روڈ حالت جس طرح خراب ہے اپنی مدد آپ کے تحت آپ کام کر رہے ہیں۔کسی ایک برادری کو نہیں تمام برادری اور تمام لوگوں کو آپ یہ خدمت پیش کر رہے ہیں۔اللّٰہ کا شکر ہے ان 5 سالوں میں میری قوم کی 20سے 22 اور دوسری قوموں سے 20 22 لوگ روزآنہ مرتے تھے۔میری قوم والوں کی دوسری قوم والوں سے لڑائی تھی۔کلمہ پڑھنے والوں کی ہاتھوں سے کلمہ پڑھنے والے ذبح ہوتے تھے یہاں۔اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں یہ ذریعہ بنایا ہم سے یہ کام لیا ہم نے تمام برادری سے کر اُن سے دوستی کی ہے۔ آج شودا قرستان میں کوئی لاش نہیں جا رہی الحمدللہ نہ ہی کوئی لڑکا لاپتہ ہو رہا ہے۔الحمدللہ جیل آج بھرے نہیں جا رھے۔بلکہ آج اس 5 سالہ دور میں 525 لاپتہ لوگ اللہ نے ہمارے ہاتھوں بازیاب کروا کے اُن کے والدین کے ہاتھوں میں دیا ہے۔اللّٰہ کا شکر ہے کہ میں مہاجر پختونوں کے بیچ جا کہ اجلاس کر کے آیا ہوں ۔انشااللہ آگے بھی ہم خدمت کرتے رہے گے۔ سید مصطفی کمال نے اور بھی مختلف برادری سے ملاقات کی انہوں نے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا- (28.03.21) چیئرمین #PSP سید مصطفی کمال کا ضمنی انتخابات حلقہ #NA249 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن، 04 نمبر، یوسی 34 میں گھانچی برادری سے خطاب کیا۔انتخابی مہم حلقہ #NA249 میں چیئرمین سید مصطفی کمال یوسی 30، وانڈا برادری کے حاجی زر خان اور حاجی عالم خان سے ملاقات، انہیں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی برادری سمیت بھرپور طریقے سے سید مصطفی کمال کی انتخابی مہم چلائیں گے ۔مرکزی الیکشن آفس #NA249 میں مختلف برادریوں کے عمائدین کی چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات اور بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلانے کا وعدہ کیا۔
