Baaghi TV

طلال چودھری کو خاتون رکن اسمبلی سے بدکلامی مہنگی پڑ گئی

طلال چودھری کو خاتون رکن اسمبلی سے بد کلامی مہنگی پڑ گئی

ٹی وی مذاکرے میں نون لیگی رہنما طلال چودھری کی تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کنول شوذب سے بدکلامی پر تحریک انصاف نے طلال چودھری کیخلاف پمرا سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا،تحریک انصاف نے چینلز انتظامیہ سے تہذیب و شائستگی کا پردہ چاک کرنے والے بدتمیز افراد کو پروگرامات میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا ہے کہ طلال چودھری روایتی طور پر بدتمیز اور اخلاقیات سے  عاری شخص ہے، طلال چودھری اس سے پہلے بھی بدزبانی کرتے رہے ہیں، اس شخص کی لغو گوئی پر عدالت کو نوٹس  لے کر کارروائی کرنا پڑی،قومی ٹیلی ویژن پر بیہودہ گوئی سماجی سطح پر تباہ کن اثرات کی حامل ہے ،صحت مند بحث کی بجائے ٹی وی مذاکروں کو گالم گلوچ یا بیہودہ الزامات کا ذریعہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،

احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ چینلز انتظامیہ اس حوالے سے فیصلہ لیں اور اپنی سکرینوں کو اس قسم کے آوارہ کرداروں سے پاک کریں،پمرا طلال چودھری کی خرافانہ گفتگو کا نوٹس لے اور قواعد کے تحت کارروائی کرے، تحریک انصاف با ضابطہ تحریری درخواست کے ذریعے بھی پمرا سے کارروائی کا تقاضا کرے گی،

More posts