Baaghi TV

ترقی ممبران کے حجروں میں ہوئی،باقی صوبے کا کیا، سہیل آفریدی سے طالبہ کا سوال

پشاور میں ینگ لیڈر کنونشن میں ایک طالبہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو لاجواب کردیا۔

طالبہ نے سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ دوسرے صوبوں میں جعلی حکومت ہے یہاں تو اصلی ہے، دوسرے صوبوں میں ترقی ہورہی ہے یہاں کیوں نہیں؟۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جواب دیا کہ ہماری ترقی یہ ہے کہ آپ وزیراعلیٰ سے سوال کررہی ہیں، صرف لاہور میں کام کرنے کو ترقی نہیں کہتے۔طالبہ نے کہا کہ یہاں بھی ترقی ممبران نے اپنے حجروں میں کر رکھی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا تعلق ضرور اے این پی یا کسی دوسری پارٹی سے ہو گا۔طالبہ نے کہا کہ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے، ایم پی اے اور ایم این اے کے گھروں میں ہوئی، صوبے میں جو کرپشن ہوئی ہے، اس کا آپ نے کیا کیا؟ دوسرے صوبوں سے ہمارے صوبے کا موازنہ کیا جائے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے صوبے کے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا، یہ شعور دیا کہ ایک بہن مجھ سے میری پالیسی پر سوال کر رہی ہیں، اے این پی کے دور میں بم دھماکے ہوتے تھے، این کے دور میں نشتر ہال بند تھا، ہم نے کھول دیا،جنوبی پنجاب میں لوگ اسکولوں میں جانور باندھتے ہیں، سندھ میں آج بھی اسپتالوں میں کتے گھوم رہے ہیں، پشاور میں ترقی آرہی ہے، 200 ارب روپے کی اسکیمیں لے کر آرہے ہیں، قبائلی اضلاع میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہوں گے۔

More posts