Baaghi TV

پاکستان اور اسلام بارے متنازع بیانات سے شہرت پانے والا طارق فتح کینسر کے باعث انتقال کرگیا

tarek fatah

پاکستان اور اسلام بارے متنازع بیانات سے شہرت پانے والا طارق فتح کینسر کے باعث انتقال کرگیا

پاکستانی نژاد کینیڈین کالم نگار اور ٹیلی ویژن کی مشہور مگر متنازع شخصیت طارق فتح 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔کینیڈا میں مقیم مصنف کا انتقال کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد ہوا۔ ان کی بیٹی نتاشا فتح نے ٹوئٹر پوسٹ میں ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا، ”پنجاب کا شیر، ہندوستان کا بیٹا، کینیڈا کا عاشق، سچ بولنے والا، انصاف کے لیے لڑنے والا، مظلوموں، پسماندوں اور مظلوموں کی آواز، طارق فتح گزر چکے ہیں، لیکن ان کا انقلاب ان سب کے ساتھ جاری رہے گا جو انہیں جانتے اور پیار کرتے تھے۔”


این ڈی ٹی وی کے مطابق طارق فتح 20 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں کینیڈا چلے گئے اور ایک سیاسی کارکن، صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں جن میں ‘چیزنگ اے میرج: دی ٹریجک الیوژن آف این اسلامک سٹیٹ’ جیسی کتابیں لکھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
طارق فتح اسلام کے بارے میں اپنے متنازعہ خیالات اور پاکستان کے خلاف اپنے شعلہ بیان موقف کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے خود کو ‘پاکستان میں پیدا ہونے والا ہندوستانی’ اور ‘اسلام میں پیدا ہونے والا پنجابی’ قرار دے رکھا تھا۔

More posts