Baaghi TV

تحریک انصاف کا ملک بھر کے ہائی کورٹس میں درخواستیں جمع کرانے کا اعلان

pti

لطیف کھوسہ نےتحریک انصاف کی جانب سے کل ملک کی تمام ہائیکورٹس میں حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں دائر کرنے کا اعلان کر دیا ، جن میں صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا جائے گا۔ تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، کسی جماعت پر پابندی وفاقی حکومت کے اختیار میں نہیں، گرفتاری ہوئی تو پی ٹی آئی کا امیدوار جیل سے الیکشن لڑے گا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں آر اوز اور انتخابات کی تاریخ ان کی مرضی کی ہو، ن لیگ چاہتی ہے ان کیخلاف کوئی الیکشن نہ لڑے، بانی پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لیں گے، انہیں کوئی روک سکتا ہے تو روک کر دکھائے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کرنے جا رہے ہیں، کل ملک کی تمام ہائیکورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے، جن میں صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی فریق بنایا جائے گا۔

More posts