Baaghi TV

تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ٹیکس ریلیف کا اعلان

KPK

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لیے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح کو ایک فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار روپے سے کم کر کے صرف 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 22 لاکھ روپے تک کی سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ 22 سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

بجٹ میں دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کیے گئے

صحت کے 21 منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14.3 ارب روپے کی رقم مختص

سستی بجلی کے لیے 9 ہزار میگا واٹ بجلی گھروں کے معاہدے ختم

پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 2.50 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے 2025-26 کا 17.5 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا

More posts