Baaghi TV

شکست خوردہ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی بڑی شخصیت کو فارغ کردیا

شکست خوردہ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے بڑے عہدے والے شخص کو فارغ کردیا

باغی ٹی وی :صدارتی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں شامل وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کے لیے شکر گزار ہیں۔


ٹرمپ نے امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے اب تک سامنے آنے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن 290 الیکٹول ووٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 214 ووٹس حاصل کرسکے ہیں۔ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیکر امریکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور یہ قانون کے مطابق 20 جنوری
کو حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا بیانیہ برقرار رکھا ہے، انہوں نے انتخابات میں فراڈ کے حوالے سے مزید سنگین الزامات عائد کر دیئے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انتخابات کو چوری شدہ قرار دے دیا۔ مزید کہا کہ یہ لوگ چور ہیں، امریکا کی انتخابی مسائل کی ایک تاریخ ہے، بڑے شہروں کی ووٹ ڈالنے والی مشینیں خراب ہیں، الیکشن میں فراڈ کے حوالے سے متعدد حلفیہ بیانات بھی سامنے آچکے ہیں

More posts