ٹرمپ نے کرونا کو ایک بار پھر "چائنہ وائرس” قرار دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کرونا سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل رودے گیولیانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رودے گیولیانی کا چائنہ وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے وہ نیویارک کی تاریخ کے سب سے عظیم میئر ہیں۔
.@RudyGiuliani, by far the greatest mayor in the history of NYC, and who has been working tirelessly exposing the most corrupt election (by far!) in the history of the USA, has tested positive for the China Virus. Get better soon Rudy, we will carry on!!!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 6, 2020
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رودے گیولیانی امریکہ کے کرپٹ ترین انتخابات کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 76 سالہ رودے گیولیانی نے کورونا ٹیسٹ سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہکورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 73 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 41 ہزار 641 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 65 لاکھ 79 ہزار 512 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 92 لاکھ 64 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 88 ہزار 906 اموات اور ایک کروڑ 51 لاکھ 59 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
