Baaghi TV

تنیشا ڈپریشن کا شکار نہیں تھی بلکہ شیزان خان کی والدہ اسے غلط دوائیاں دیتی تھیں وکیل تنیشا

انڈین ٹی وی اداکارہ تنیشا شرما کو خود کشی کئے ہوئے ایک ماہ ہونے والا ہے لیکن کیس ہے کہ سلجھنے کا نام ہی نہیں‌لے رہا. تنیشا کی والدہ نے اداکار شیزان خان کو تنشیا کی موت کا ذمہ دار تو ٹھہرا دیا گیا ہے لیکن ابھی تک کیس کی جتنی بھی سنوائی ہوئی ہے اس کے مطابق تو شیزان خان تنیشا کی موت کے ذمہ دار نظر نہیں آتے. تنیشا خود کشی کیس میں اب ایک نیا موڑ آیا ہے بتایا گیا ہے کہ تنیشا نے خود کشی سے قبل 15 منٹ تک علی نامی لڑکے سے وڈیو پر بات کی. کہا جا رہا ہے کہ علی تنیشا کا جم ٹرینر تھا اس کے ساتھ تنیشا کی کافی بے تکلفی تھی لیکن والدہ کہتی ہیں کہ علی صرف میری بیٹی کا اچھا دوست تھا اس سے آگے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا.دوسری طرف تنیشا شرما کے وکیل نے کہا ہے کہ تنیشا بالکل بھی

ڈپریشن میں نہیں تھی بلکہ شیزان خان اور اسکی والدہ اسکو اس قسم کی دوائیاں دے رہے تھے کہ جس سے وہ پریشان رہنے لگی تھی. اپنے فیصلے ٹھیک طرح سے نہیں کر پا رہی تھی. یاد رہے کہ شیزان خان کی ضمانت ابھی تک منظور نہیں‌ہوئی اور شیزان خان نے ابھی تک کوئی ایسا بیان نہیں دیا جس سے لگے کہ ہاں ان کا اس خود کشی سے کوئی تعلق ہے، لیکن تنیشا کی والدہ تلی ہوئی ہیں کہ کسی طرح سے شیزان خان کا اس خود کشی سے لنک ثابت کر دیں اور اسے سزا ہوجائے.

More posts