Baaghi TV

امریکہ میں ایم کیو ایم رہنما پر فائرنگ

امریکہ میں ایم کیو ایم رہنما پر فائرنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پر مبینہ فائرنگ کی گئی ہے

ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت کی گئی،ندیم نصرت ہیوسٹن میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے،جب نا معلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

قبل ازیں ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کا پروگرام ہوا، چیئرمین ندیم نصرت کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ندیم نصرت نے اپنے خطاب میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات کی تھی

More posts