Baaghi TV

حکومتی وفد کی موجودگی، پی ٹی آئی وفد فضل الرحمان کےگھر سے واپس

moulana

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر حکومتی وفد کی موجودگی کے باعث پاکستان تحریک انصاف وفد واپس چلا گیا۔

پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا تھا، وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد حکومتی وفد کی پہلے سے موجودگی کے باعث واپس چلا گیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے وقت کا تعین دوبارہ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اخونزادہ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ملاقات کیلئے آئے تھے، یہاں پہنچنے پر پتہ چلا مولانا فضل الرحمان کے کچھ مہمان موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کو اپنے بانی کو سمجھانے کی ضرورت ہے، مصفی کمال

اخوانزادہ حسین نے کہا کہ ہمارے وفد میں بھی کچھ لوگ کم تھے، پی ٹی آئی کا وفد کچھ دیر میں واپس آئے گا۔بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر دوبارہ پہنچا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔

More posts