Baaghi TV

ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کی کمیٹی پر تنقید

نوبیل کمیٹی نے رواں سال امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو کے نام کر دیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے شدید ردعمل دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انعام نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کیا جبکہ وائٹ ہاؤس نے کمیٹی پر سیاسی جانبداری کا الزام عائد کیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا ہے کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگیں ختم کریں گے اور جانیں بچاتے رہیں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ انسان دوست دل رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو کو دیا گیا تھا، 2023 میں ایرانی کارکن نرگس محمدی اور 2014 میں پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ انعام ہمیشہ اُن بہادر شخصیات کے نام رہا ہے جنہوں نے ظلم و جبر کے خلاف آزادی کی امید کو زندہ رکھا۔

غزہ میں جنگ بندی نافذ، اسرائیلی فوج کا انخلا ،ٹرمپ کا پیر کو اسرائیلی دورہ متوقع

More posts