Baaghi TV

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ورلڈ بلائند گیمز میں قومی ٹیم نے انگلش ٹیم کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کر دی برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اب تک کے اپنے تمام راؤنڈ میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم کو اننگز کے ٹوٹل اسکور میں 32 رنز اضافی رنز کی صورت میں ملے جو کہ کسی بھی بیٹرکے انفرادی سکور سے زیادہ سکور تھا۔

More posts