Baaghi TV

یاسر حسین نے اقراء کو چھوٹی لڑکی قرار دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی مداحوں کی پسندیدہ ترین جوڑی ہے

ان کے بارے میں جاننے کے لیے ان کے مداح متجسس رہتے ہیں جبکہ مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے یہ جوڑی بھی سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہے 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقراء اور یاسر کی جوڑی آپس میں نوک جھونک اور دلچسپ تصویری کیپشن کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہے

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب مزاح سے بھر پور انداز میں دیئے سوال جواب کے اس سیشن میں یاسر سے زیادہ شادی کے حوالے سے ہی سوال کئے گئے

ایک صارف نے سوال پوچھا کہ اقراء کی کس اچھی عادت کی وجہ سے آپ نے سوچا کہ اقراء آپ کے لیے زندگی کی بہترین ساتھی ہیں
اس کا جواب دیتے ہوئے یاسر نے لکھا کہ سب کی بہت عزت کرتی ہے

اک صارف نے پوچھا کہ شادی سے پہلے کی زندگی اچھی ہے یا بعد کی؟

یاسر حسین نے اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سچ کہوں گا تو ایک چھوٹی لڑکی سے مار کھاتا اچھا نہیں لگوں گا

ایک صارف نے حالیہ ڈراموں میں سب سے پسندیدہ ڈراموں کا پوچھا تو یاسر نے اپنی شادی اور ’میرے پاس تم ہو‘ کا نام لیا جبکہ انہی سوالوں کے جواب میں انہوں نے اپنی شادی کو بھی ایک ڈرامہ کہہ دیا

More posts