Baaghi TV

یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں ان کی واحد خاصیت بد تمیزی ہے منیب فاروق کا ترجمان پنجاب حکومت پر تنقید

نامور نیوز اینکر منیب فاروق نے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا کے معروف کامیڈین شفاعت علی کو طنزیہ ٹویٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بے شک۔ یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں ان کی واحد خاصیت بد تمیذی ہے۔

باغی ٹی وی :11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبریں وائرل ہونے کےبعد کامیڈین اداکار نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-جس کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-

عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے جواب میں شفاعت علی نے کہا تھا کہ اس طرح کی باتیں کرکے بھی آپ حکومت کی تائید حاصل نہیں کر سکتے اورنہ ہی آپ اس طرح سے چوہدری بن سکتے ہیں –


شفاعت علی کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے منیب فاروق نے بھی اداکار کی تائید کی اور ترجمان پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بے شک۔ یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں جو انہیں لنگر میں تقسیم کی گئی ترجمانی دینے کے بعد منہ بھی نہیں لگاتی۔ انکی واحد خاصیت بد تمیذی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جرنلسٹ مدیحہ عابد علی اور عمیر قریشی نے بھی ترجمان پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

ترجمان حکومت پنجاب کا کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل

ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

More posts