Baaghi TV

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے واک آوٹ کر دیا ہے

زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت چار ایم این ایز حراست میں ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو رہے ،زرداری صاحب کا پروڈکشن آرڈر جاری ہونا چاہیے تھا،ہم ایسے حربوں سے نہیں ڈرتے ،

آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

یری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ہراساں کرنے کا عمل انتقامی کارروائی ہے ،واضح تھا کہ آصف زرداری باہر نہیں جا رہے تھے، عدالت کو چیلنج نہیں کر رہے تھے ،جوروزعدالت میں پیش ہورہےہیں،انھیں حراست میں لیا گیا ،شری رحمان نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف جیل میں ہیں ، حمزہ کو پکڑا گیا ہے ،حکومت کی جانب سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی نے سینٹ اجلاس سے واک آوٹ کر دیا ہے .

 

زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب کا سندھ میں ایک اور چھاپہ، پیپلز پارٹی میں خوف و ہراس

More posts