Baaghi TV

حنا کے سکرین ٹیسٹ کے لئےانڈیا گئی تو بہت پریشر تھا زیبا بختیار

سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم حنا کے لئے ہیروئین اسی کی دہائی سے تلاش کی جا رہی تھی، میں نے ڈرامہ کیا انار کلی تو وہ ڈرامہ کہیں سعید جعفری نے دیکھا انہوں نے راج کپور کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ لڑکی کو بلوائو، حسینہ معین ان کی فلم کے ڈائیلاگز لکھ رہی تھیں، انہوں نے مجھے لندن کال کی کہ انڈیا آجائو سکرین ٹیسٹ کے لئے ، میں پاکستان واپس پہنچی ماں‌کو منایا اور انڈیا چلی گئی ، وہاں سکرین ٹسیٹ دیا تو

میں سلیکٹ ہوگئی، یوں مجھے حنا مل گئی. انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بہت پریشر ہوتا تھا کہ میں انڈیا میں‌جا کر کام کررہی ہوں، مجھے اس زمانے میں برا بھلا کہا جا رہا تھا، انڈیا میں اتنا پریشر نہیں تھا. پریشر کا یہ عالم تھا کہ ایک ایک ڈائیلاگ بولنے سے پہلے ایک رات میں پورا سوچتی کہ کہیں کسی ڈائیلاگ میں ایسی بات نہ کہہ دوں کہ میرے خلاف پاکستان میں کوئی محاذ کھل جائے، انہوں نے کہا کہ فلم حنا کرنا ایک یادگار تجربہ ہے اور راجکپور کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا. فلم حنا کی بہت خوبصورت یادیں ہیں‌جو میرے دل میں آج تک بسی ہوئی ہیں.

More posts