Baaghi TV

زلفی بخاری کو انتہائی اہم عہدہ مل گیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی مقرر کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی مقرر کرنے کی توثیق کر دی ، اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی میں اصلاحات سے ادارے کو شفاف بنائیں گے،پاکستان کو دنیا میں سیاحتی برانڈ کے طور پر متعارف کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ،زلفی بخاری نے مزید کہا کہ صوبوں سے مل کر سیاحت کا فروغ میری اولین ترجیح ہے.

More posts