Baaghi TV

آوارہ کتوں کی بہتات اب تک 301 لوگوں کو کاٹ لیا

قصور بھر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات
کئی لوگ کتوں کے شکار ہو گئے ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور اور ٹی ایم اے کی نااہلی کی وجہ سے شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے جس سے آئے روز آوارہ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں صرف رواں ماہ میں کتا کاٹنے کے مریضوں میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے
اب تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں 301 رجسٹرڈ مریضوں کو کتا کاٹنے کی ویکسین دی گئی ہے جبکہ پرائیویٹ ویکسین بہت مہنگی ہے جو کہ ہر بندہ نہیں لگوا سکتا اس لئے گورنمنٹ کی طرف سے مریضوں کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہے

More posts