Baaghi TV

آگ کی لپیٹ میں آنے سے ایک مریض خطرناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل

فیصل آباد (محمد اویس) آگ کی لپیٹ میں آکر موٹرسائیکل مکینک جھلس گیا تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق 32سالہ اسماعیل ولد محمد حیات ساکن شاہ پور دکان پر موٹرسائیکل ٹھیک کررہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سے گرنے والے پیٹرول کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں مذکورہ شخص آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں برن یونٹ میں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

More posts