Baaghi TV

اشتہاری کی لاش برآمد

قصور
چونیاں تھانہ صدر کی حدود میں گزشتہ رات دو شہریوں کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی نعش برآمد
چونیاں گزشتہ رات 3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میاں ثانی چوک چونیاں کے قریب دو شہریوں اللہ رکھا اور مختار کو دوران واردات فائرنگ کر کے ذخمی کیا
تھانہ سٹی چونیاں پولیس اطلاع پاکر فوری موقعہ پر پہنچی تو ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے
پولیس تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل ٹبہ دوبلی کے رہائشی امام مسجد یاسر کی ملکیتی ہے چونیاں جنڈ والا کا رہائشی شرافت ولد شہباز جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے موٹرسائیکل امام مسجد سے گزشتہ شام لے کر گیا
پولیس ٹیموں نے شرافت کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے لیکن شرافت دستیاب نہ ہوا
آج علی الصبح پولیس کو اطلاع ملی کہ مولاپور سڑک کنارے ایک شخص کی نعش پڑی ہے
پولیس موقعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ نعش اسی شرافت کی ہے جو گزشتہ رات سے پولیس کو مطلوب تھا
پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم شرافت کی ہلاکت کو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا

More posts