Baaghi TV

اغواء شدہ بچوں کے والدین کی دہائیاں

قصور
زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا قصور پولیس مبینہ اغواء ہونے والے بچوں بارے لاپرواہ
مبینہ اغوا ہونے 3 بچوں کو پولیس تاحال بازیاب نا کروا سکی
غربت کے مارے بچوں کے والدین کا ہاتھ جوڑ کر بچوں کی برآمدگی کا مطالبہ قصور پولیس تاحال ناکام والدین کی دہائیاں
تفصیلات کے مطابق قصور سے اغواء ہوئے بچوں کے والدین نے ہاتھ جوڑ کر استدعا کی ہے کہ ان کے بچوں کو ڈھونڈا جائے منڈی عثمان والا کا عدیل 5 ماہ قبل اغواء ہوا جبکہ 2 دوست آصف اور ارشاد چند روز قبل اغواء ہوئے
تھے جن کا سراغ لگانے میں پولیس ابھی تک ناکام رہی ہے
اغواء ہونے والے بچوں کے لواحقین کا شدید احتجاج بچوں کی برآمدگی کا مطالبہ
والدین نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس ہمیں کہتی ہے خود بھی تلاش کریں ہم بھی تلاش کرتے ہیں مگر پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آئی لہذہ وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور نوٹس لے کر ہمارے بچوں کو ڈھونڈ کر ہم سے ملوائیں

More posts