Baaghi TV

ایس ایچ او کا اعلان

قصور
پتوکی ایس ایچ او پتوکی نصراللہ بھٹی کا جرائم کی بیخ کنی کا فیصلہ
ایس ایچ او پتوکی نصراللہ بھٹی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرنے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے شہری تاجر اور میڈیا تعاون کرے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے
تھانہ سٹی پتوکی نصراللہ بھٹی نے تاجروں میڈیا اور سول سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ چوروں، ڈاکوﺅں ،منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرموں اور کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور پورے شہر میں گشت کا نظام پہلے سے موثر اور مضبوط بنادیا گیا ہے تھانے میں ہر آنے والے سائل کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں

More posts