Baaghi TV

اے سی کا زبردست کارنامہ

قصور
چونیاں میں پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ قصور متحرک

ضلعی انتظامیہ قصور بی ایچ یو سنٹرز میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک ہو گئی
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا بی ایچ یو پکھوکی تحصیل چونیاں کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے بی ایچ یو میں ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، ادویات کے سٹاک، زائد المیعاد ادویات، وارڈز، لیبر روم ، ایمرجنسی ، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا
ای پی آئی رجسٹر اور ڈلیوری کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا
بی ایچ یو انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو بریفنگ دی
دوران وزٹ انتظامیہ نے بتایا کہ او پی ڈی میں 10 مریض تھے 1 ماہ میں تقریباً 70 نارمل ڈلیوری کیسز کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
اس کے علاوہ اے سی نے
ڈسپنسری کا بھی جائزہ لیا اور روزانہ کی بنیاد پر اخراجات کا جائزہ لیا گیا

ڈی ڈی ایچ او ڈسپنسری کو آڈٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی

ایم او کو کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی

More posts