Baaghi TV

راجباہ سے لاش برآمد

قصور
پتوکی کے علاقے گہلن نہر کی قریبی راجباہ سے جواں سالہ شخص کی لاش برآمد لوگوں میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے گہلن پھاٹک کے قریب واقع چھوٹی نہر سے پینتیس سالہ عالم نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس تھانہ صدر پتوکی نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے پتوکی ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق عالم کے جسم پر کوئی ظاہری چوٹ یا نشان نہیں ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پر ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے

More posts