Baaghi TV

رشتہ نہ دینے پر چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کا چاقو سے بازو کاٹ دیا

چنیوٹ
چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع ڈاور میں رشتہ نہ دینے پر چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کا چاقو سے بازو کاٹ دیا دودن گزرنے کے بعد بھی پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہو گئی متاثرہ خاندان کا الزام
چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع ڈاور میں رشتہ نہ دینے چچا عارف نے بیٹے کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر بھتیجی ثریا کا بازو کاٹ دیا چچا عارف اپنی بھتجی ثریا کی بیٹی کا رشتہ اپنے بیٹے کاشف کے ساتھ کروانا چاہتا تھا جب عارف نے رشتہ ثریا بی بی سے مانگا تو ثریا بی بی نے انکار کر دیا جس پر چچا نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ثریا کے گھر دہاوا بول دیا اور ثریا اور اس کی بیٹی طاہرہ کو بدترین تشدد بناڈالا اور چاقو سے اپنی بھتیجی ثریا کا بازو کاٹ دیا جس پر ثریا بی بی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر میڈیکل رپوٹ حاصل کی گئی میڈیکل رپورٹ میں ثریا بی بی پر تشدد کی تصدیق بھی ہو چکی ہے لیکن پولیس کو مقدمہ اندراج کے لیے درخواست بھی دی گئی لیکن پولیس نے ملزمان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی واقعہ کے خلاف ثریا بی بی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

More posts