Baaghi TV


حملہ آور کا پیغام سامنے، سیکیورٹی پر سوالات

us

‎وائٹ ہاؤس میڈیا ڈنر میں فائرنگ کرنے والے ملزم کول ٹوماس ایلن کے اہلخانہ کو بھیجے گئے پیغام کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس نے واقعے کی سنگینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملزم نے فائرنگ سے تقریباً 10 منٹ قبل اپنے خاندان کو ایک پیغام ارسال کیا تھا۔
‎رپورٹس کے مطابق اس پیغام میں ملزم نے اپنے اقدام پر معذرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کے خلاف غصے کا اظہار بھی کیا۔ اس نے لکھا کہ وہ ایک اہم کام کرنے جا رہا ہے اور اسے انجام دے کر ہی واپس آئے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پیغام سے اس کے ارادوں کا واضح اندازہ ہوتا ہے۔
‎نیویارک پوسٹ کے مطابق ملزم نے اپنے منصوبے میں سرکاری شخصیات کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔ واقعے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
‎دوسری جانب ملزم کے ابتدائی بیان نے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں سیکیورٹی انتہائی کمزور تھی اور وہ باآسانی متعدد ہتھیار اندر لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔ اس کے مطابق سیکیورٹی زیادہ تر باہر موجود مظاہرین پر مرکوز تھی جبکہ اندرونی نگرانی کمزور تھی۔
‎ملزم نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی غیر ملکی ایجنٹ کی جگہ ہوتا تو اس سے بھی زیادہ خطرناک ہتھیار اندر لا سکتا تھا اور کسی کو خبر تک نہ ہوتی۔ اس نے ہوٹل کے سیکیورٹی نظام کو حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار قرار دیا۔
‎حکام کے مطابق ملزم نے دو ہینڈ گنز اور ایک شاٹ گن خرید رکھی تھی اور شوٹنگ کی باقاعدہ مشق بھی کرتا تھا۔ امکان ہے کہ اسے جلد عدالت میں پیش کر کے فرد جرم عائد کی جائے گی۔

More posts