Baaghi TV

سرگودھا فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار

سرگودھا
فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار
سرگودھا پولیس سے بچنے کے لیے اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم شاہ زیب قبل ازیں منشیات کے مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے ملزم شاہ زیب اور اس کے ساتھی کو محافظ اسکواڈ نے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی جنہوں نے محافظ اسکواڈ کو ٹکر ماری جس سے ایک جوان نیچے گر گیا جبکہ ملزمان بھی موٹر سائیکل سے گر گئے ملزم شاہ زیب نے پسٹل سے سیدھا فائر کیا جو محافظ اسکواڈ کے موٹر سائیکل کی ھیڈ لائٹ پر لگا جبکہ دوسرا فائر اس کے اپنے ساتھی حسین رضا کی بائیں ٹانگ پر لگا ۔مضروب کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی گئی ہے
ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس ڈی پی او سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے

More posts