Baaghi TV

سٹی پولیس کی صحافی سے بدتمیزی

چنیوٹ
تبدیلی سرکار صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام چنیوٹ میں پولیس گردی کے واقعات میں اضافہ تھانہ سٹی پولیس کی صحافی سے بدتمیزی موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرانے پر پولیس انتقامی کارروائی پر اتر آئی
تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کی جس پر مقامی رپورٹر نے ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کیتھران کو تھانہ سٹی پولیس کے منفی رویہ سے آگاہ کیا تو تھانہ سٹی پولیس آپے سے باہر ہوگئی مقدمہ کی کاپی حاصل کرنے کیلئے گئے مقامی رپورٹر معصب الحق رجوکہ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی چنیوٹ اور دیگر پولیس ملازمین نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل چھین لیا گالم گلوچ کرتے رہے اور کہا کہ صحافی ہونے اور ہمارے افسران کو شکایت لگانے پر تمہیں معاف نہیں کیا جاسکتا متاثرہ مقامی رپورٹر نے تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ہونے والی پولیس گردی کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کیتھران کو تحریری درخواست دی ہے جس پر تاحال کسی قسم کی محکمانہ کارروائی نہ کی گئی ہے جس پر چنیوٹ کی صحافی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

More posts