Baaghi TV

سکول کی طالبات خاکروب کے فرائض دینے پر مجبور

قصور کی تحصیل چونیاں کے سکولوں میں طالبات صفائی کرنے پر مجبور سی او ایجوکیشن بے خبر
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول موضع رکھ جھوک تحصیل چونیاں کی طلباء سے روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ مسٹریس نے سکول سے باہر بازار کی صفائی کروانا معمول بنا لیا ہے کئی بار اہل علاقہ نے معصوم بچیوں کو سکول سے باہر جھاڑو لگاتے دیکھا ہے غریب والدین پرائیویٹ سکولوں کی فیس نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے وہ اپنی بچیوں کو سرکاری سکول میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں تاکہ ان کی بیٹیاں پڑھ لکھ سکیں مگر سرکاری سکولوں میں تعلیم کی بجائے ان سے سکولوں کے اندر تو صفائی کروائی ہی جاتی ہے مگر جہالت کی انتہا کہ اب باہر سڑکوں پر بھی خاکروبوں والا کام سکول کی طلباء سے کروایا جا رہا ہے
جو کہ محکمہ ایجوکیشن کے منہ پر بدنما داغ سے کم نہیں
محکمہ ایجوکیشن کے اعلی آفیسر خاموش تماشائی بنے اپنے دفتروں تک ہی محدود ہیں وزیر اعلی پنجاب وزیر تعلیم پنجاب نوٹس لیں تاکہ غریبوں کی بچیاں اپنی تعلیم بہتر طریقے سے حاصل کر سکیں

More posts