Baaghi TV

سگی بھابھی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

قصور
رشتوں کا تقدس پامال جیٹھ نے بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا خاموشی کے لئے سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ملزم پہلے بھی بھابی کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا سسر الیوں نے طلاق دینے اور مارنے کی دھمکیاں دے کر خاموشی کا کہا ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں تتارہ میں اوباش جیٹھ نے بھابھی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالانازیہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم خادم اسے زبردستی کمرے میں لے گیا جہاں پر ملزم زیادتی کا نشانہ بناتا رہا حالت غیر ہونے پر ملزم نازیہ کو کمرے میں بند کر کے فرار ہو گیا دریں اثنا نازیہ بی بی کے سسرالیوں نے واقع جان کر نازیہ بی بی پر تشدد کیا اور خاموش رہنے کے لئے حراساں کرتے ہوئے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ملزم اس سے قبل بھی نازیہ کو اپنی حواس کا شکار بنا چکا ہے جس پر سسرال والوں نے خاموش نہ رہنے پر طلاق دینے اور جان سے مار دینے کی دھکمیاں بھی دی تھی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

More posts