Baaghi TV

عوامی نمائندوں کا کام سرکاری افسر کے نام

قصور
تحصیل چونیاں میں بطور تعینات اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر صاحب نے اپنی ڈیوٹی فرائض کے ساتھ ساتھ علاقہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو عزت دی اور مظلوم بے سہارا کو اپنے گلے لگا کر مٹھائی بانٹی جو کام عوامی منتخب نمائندوں کا تھا وہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے کر دکھایا
تفصیلات کے مطابق عید کے روز اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے لوگوں کے دل جیت لئے عید اور عید کے دوسرے رقز لوگوں کو گلے لگایاں اور ہر غریب و امیر میں عید کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اس قبل بھی کورونا ،لاک ڈاون ہو یا پھر قتل و ناانصافی وہ خود ہر موقع پر خدمت خلق جاری رکھے ہوئے ہیں عدنان بدر صاحب نے عید الفطر کے موقع پر ہر ادارے ہر فرد کے علاوہ پولیس اسٹیشن کی حوالاتوں میں بند ملزمان اورمجرمان کو بھی اسی طرح گلے لگایا جس طرح عام لوگوں کو
عید کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے مٹھائی تقسیم کر کے عوام الناس کے دل جیت لئے اور ایک مثال قائم کر دی ہے

More posts