Baaghi TV

فیصل آباد پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا

فیصل آباد (محمد اویس) پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا۔ 1979 میں اسے سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبدالعزیز السعود کے نام پر فیصل آباد کا نام دیا گیا۔ اپنے دیہاتی تمدن کی وجہ سے ایک وقت تک اسے ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں کہا جاتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک عظیم شہر بن کر سامنے آیا ہے اور اب اسے کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا کے عظیم قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کا تعلق اسی شہر سے تھا۔

More posts