اسلام آباد میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک-ایران دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون، علاقائی امن و استحکام، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،
