Baaghi TV

وائیٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری امید سے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی سمجھی جانے والی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

28 سالہ کیرولین لیویٹ، جو اس عہدے پر فائز ہونے والی کم عمر ترین پریس سیکریٹری ہیں، نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ جلد اپنے دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں اور اسی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے میڈیا بریفنگ سے دور رہیں گی۔انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ “یہ ممکنہ طور پر کچھ وقت کے لیے میری آخری بریفنگ ہوگی، کیونکہ میں کسی بھی وقت بچے کو جنم دے سکتی ہوں۔” انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں صحافیوں کو زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ “آپ سب کے پاس صدر کا فون نمبر موجود ہے۔”

کیرولین لیویٹ کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ ملی، جہاں صارفین نے اسے ٹرمپ کے براہِ راست اور غیر روایتی اندازِ گفتگو کی طرف اشارہ قرار دیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک باضابطہ طور پر یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ ان کی غیر موجودگی میں پریس بریفنگ کی ذمہ داریاں کون سنبھالے گا، تاہم اطلاعات ہیں کہ سینئر حکام وقتاً فوقتاً یہ ذمہ داری ادا کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کیرولین لیویٹ پہلے سے ایک بیٹے کی ماں ہیں، جس کی پیدائش جولائی 2024 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے چند دن بعد ہی دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں، جو ان کی پیشہ ورانہ لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ذاتی زندگی کے حوالے سے کیرولین لیویٹ نے 2023 میں 60 سالہ نکولس ریکیو سے شادی کی تھی، اور اب یہ جوڑا اپنے دوسرے بچے کے استقبال کی تیاری کر رہا ہے۔سیاسی حلقوں میں کیرولین لیویٹ کو ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ میڈیا حکمت عملی کا اہم چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ اکثر سخت سوالات کا پراعتماد انداز میں جواب دیتی ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ یہ عہدہ مسلسل دباؤ اور مصروفیات سے بھرپور ہوتا ہے،

More posts