Baaghi TV

قصور ضلعی انتظامیہ انتہائی سست

قصور
چونیاں میں زیر تعمیر سڑک لوگوں کے لئے وبال جان بن گئی
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے جمبر میں ن لیگی دور حکومت میں شروع ہونے والا چونیاں تا جمبر روڈ کا تاریخ ساز منصوبہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر اور سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے آئے روز ایکسیڈنٹ ہونا معمول بن گئے ہیں اور سڑک سے اٹھنے والی گردوغبار سے لوگ موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں کاروباری لوگ کام نا ہونے کی وجہ سے مزید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں لوگوں کا گزرنا دشوار ہو چکا ہے
لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے سے اس تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ہے

More posts