Baaghi TV

لودھراں : سرکاری درختوں کی چوری کرنے پر چار افراد موقع پر گرفتار

لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سرکاری درختوں کے چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی گئی

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے خفیہ اطلاع پر اچانک خان پور تحصیل لودھراں میں چھاپہ مارا اور سرکاری اراضی سے سرکاری درخت کاٹنے والے چار افراد کو موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا. موقع سے کاٹے گئے 16 سرکاری درخت, مشینری اور رکشہ قبضہ میں لیکر ملزمان کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا گیا ہے.

More posts