Baaghi TV

مظفرگڑھ میں محکمہ صحت کےمرکزی دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

مظفرگڑھ میں محکمہ صحت کے مرکزی دفتر میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو1122نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔مظفرگڑھ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کی گیلری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث پیدا ہونے والے کالے دھوئیں سےدفتر میں افراتفری پھیل گئی.دفتر کے ملازمین خوف کے مارے دفتر سے باہر نکل آئے.ریسکیو کیمطابق اطلاع ملنے پر فائر ٹینڈر کے ذریعے بروقت آگ پر قابو پالیا گیا،جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے.آگ لگنے کے باعث دفتر میں پڑا فرنیچر جل گیا.ریسکیو کیمطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی.

More posts