Baaghi TV

مغویہ بازیاب پولیس کو ملی شاباش

قصور
قصور سے اغواء کی گئی عورت پولیس نے لاہور سے بازیاب کروا لی
تفصیلات کے مطابق تھانہ کنگن پور پولیس نے مغویہ شمیم بی بی اور کمسن بچی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا
مغوی شمیم بی بی اور اس کی بچی کو چند دن قبل اغواء کیا گیا تھا
ڈی پی او قصور کی ایس ایچ او کنگن پور اور دیگر ملازمین کو مبارکباد
تھانہ کنگن پور میں مقدمہ نمبر 447/19 کے مطابق شمیم بی بی اور اس کی کمسن بچی روبینہ کو اغواء کر لیا گیا تھا جس پر ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کنگن پور سید وجیہہ الحسن اور دیگر ملازمین نے انتہائی جانفشانی اور محنت سے سائنسی بنیادوں پر ماں بیٹی کو لاہور سے برآمد کر لیا جس پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او کنگن پور اور محرر منشی بشیر احمد پولیس چوکی شامکوٹ کو مبارکباد پیش
اور خراج تحسین پیش کیا ہے

More posts