Baaghi TV

منڈی بہاؤالدین میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکو گینگ پکڑوا دیا

سینئر صحافی ملک اشرف صاحب کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاولدین میں گزشتہ رات گلزار حسین ولد محمد اقبال قوم قریشی مجاہد آباد جو کہ گزشتہ رات اپنے چچا جان کے گھر گئے اور گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی تھوڑی دیر بعد جب گلزار گھر سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل غائب تھا اس نے فوری شورشرابا کیا لیکن اس کی موٹرسائیکل نہ ملی بعد میں اس کو کسی دوست نے کہا کہ آپ پولیس کو اطلاع کرو اس نے پولیس کو اطلاع کی لیکن پولیس حرکت میں نہ آئی اس کے بعد اس نے میڈیا والوں سے رابطہ کیا جب میڈیا کے نمائندے وہاں پہنچے تو انہوں نے ان سے پوچھ گچھ کی موٹر سائیکل کیسے چوری ہوا انہوں نے سارا واقعہ بیان کیا اس کے بعد ان کے ایک دوست نے ان کو بتایا کہ آپ کی موٹر سائیکل ایک ڈاکو شوگر مل روڈ کے اوپر جا رہا ہے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کو پکڑ لیا اس کے بعد پولیس وہاں پر پہنچی.
اس ملزم نے ایک اور جگہ کی نشاندہی کی جہاں پر ایک اور ملزم اس کا نام احتشام علی ولد شہادت حسین موقع پر موجود تھا جہاں پر دو اور موٹر سائیکل ون ٹو فائیو موجود تھے پولیس نے برآمد کی اس کے علاوہ گھریلو سامان بھی کافی مقدار میں وہاں موجود تھا جو انہوں نے لوٹ کر رکھا ہوا تھا وہ سب سامان اور دو تین موٹرسائیکل ابھی بھی پولیس کی تحویل میں موجود ہیں

More posts