Baaghi TV

موٹرسائیکل ڈکیت گینگ بے قابو

قصور
پتوکی میں موٹر سائیکل ڈکیت گینگ بے قابو
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں پچھلے 48 گھنٹوں میں چار ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں پولیس خاموش تماشائی بن کے رہ گئی لوگوں کی زندگی کی جمع پونجی لٹنے لگی عوام پریشان گلشن سجان پارک کے نزدیک دو لڑکوں سے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل فون اور نقدی دس ہزار لوٹ کر فرار
بستی سوہن والی میں گھر کے سامنے کھڑے لڑکے ملک زیشان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل چھین کرفرار ہو گئے
ہلہ روڑ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب
پچھلی رات کاشف چوک پر فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نقدی اور مؤبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
عوام کا حکام بالا سے سوال کہ آخر کب عوام کی جان و مال کی حفاظت کب ہوگی کیا دو کم عمر موٹر سائیکل سوار ڈاکو پتوکی پولیس سے بھاری ہو گے ہیں جو پکڑے نہیں جا سکتے کیا تاجروں کی قیمتی جانیں اتنی سستی ہیں کہ دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کر دیا جاتا ھے اور انکے قاتل اس سے اگلے دن ہی اسی چوک پر ایک غریب پھل فروش سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں آخر کب تک تاجر اور شریف شہری ان درندوں کے ہاتھوں لٹتے رہیں گے اور پولیس کب عوام کو تحفظ دے گی

More posts