Baaghi TV

پریس کلب کلروالی اور یاسر عبداللہ ہومیو میڈیکل سٹور اور کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

پریس کلب کلروالی اور یاسر عبداللہ ہومیو میڈیکل سٹور اور کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مایہ باز ہومیو ڈاکٹر مدثر مرزا نے ایک سو زائد مریضوں کو چیک کیا

مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں پریس کلب کلروالی اور یاسر عبداللہ میڈیکل سٹور اور کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مایہ ناز ہومیو ڈاکٹرز مدثر مرزا اور ڈاکٹر منظور الحسن بلوچ نے سو سے زائد مریضوں کو چیک کیا اور ایک ہفتے کی فری میڈیسن مہیا کی اس موقع پر ڈاکٹر مدثر مرزا نے کہا کہ کرونا انتہائی خطرناک مرض ہے مگر احتیاط سے اس کا بچاو ممکن ہے اس لیے عوام کو حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت ماسک اور سنیٹیزر پیش کیے گئے اس موقع پر فری کیمپ کے ارگنائزر اور صدر پریس کلب کلروالی مجیب الرحمان شامی اور ہومیو ڈاکٹر محمد عارف تبسم بھی موجود تھے

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

More posts