Baaghi TV

پی ایچ پی کا قابل فخر کارنامہ

قصور
الہ آباد میں حادثات کی روک تھام کے لئے پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کی خصوصی آگاہی مہم شروع عوام دھند اور سموگ کے باعث حادثات سے بچنے کے لئے حفاظتی انتظامات کریں ان خیالات کا اظہار پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کے انچارج اہتشام الحق اور شفٹ انچارج اے ایس آئی ملک لیاقت و دیگر عملہ نے میڈیا نمائندگان و عوام سے کیا
انہوں نے کہا کہ دھند اور سموگ کے باعث حادثات کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم شروع کر دی گئ ہے بس اسٹاپ اڈوں، عوامی جگہوں ، سکول اور کالجز کے طلباء، طالبات میں آگاہی پمفلٹ کی تقسیم اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کے شفٹ انچارج اے ایس آئی ملک لیاقت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی شرح کم کر کے قیمتی جانوں اور املاک کو بچایا جا سکتا ہے والدین اپنے بچوں کو بھی شعور دیں تاکہ وہ بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کو حادثات سے بچانے کے لئے دن رات بھرپور محنت کر رہی ہے

More posts