Baaghi TV

ڈی پی او قصور کا بڑا اعلان

ڈی پی او قصور کا بڑا اعلان
قانون شکنی جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ قانون شکنی، غنڈہ عناصر،بدمعاش اور جرائم پیشہ کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع میں ہر صورت قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی سٹی عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی، ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اشفاق حسین کاظمی اور انچارج برانچز دفتر ڈی پی او بھی موجود تھے
ڈی پی او قصور نے کہا کہ پولیس افسران تھانوں میں خلق خدا کی خدمت کر کے نہ صرف لوگوں کی دعاؤں کے مستحق بنیں بلکہ اللہ تعالی کے ہاں بھی سر خرو ہوں گے شریف شہریوں کی تھانوں اور دفاتر میں عزت و تکریم کی جائے قانون شکنی،جرائم پیشہ افراد اور غندا عناصر کے خلاف بلا تفریق بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی گشت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے سرکل کے تھانوں کی چیکنگ کرتے رہیں

More posts