Baaghi TV

کوئٹہ شیخ زاید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کا انتقال

شیخ زاید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زاید ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔
ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن اسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ ہسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔

More posts