Baaghi TV


ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک، 1900 سے زائد زخمی

price


اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 13 شہری ہلاک جبکہ 1900 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 157 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس وقت بھی 112 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
‎اسرائیلی ریسکیو سروسز کے مطابق دارالحکومت تل ابیب پر ایران کے تازہ میزائل حملے میں مزید 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل میں ایک درجن سے زائد مقامات پر میزائل یا اس کے ٹکڑے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حکام کے مطابق مختلف جگہوں پر پڑنے والے اثرات سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب تھا۔

More posts