Baaghi TV

42 کروڑ روپے لوٹنے کے بعد کمیٹی والی باجی عدالت پہنچ گئی

Crime

کراچی کی معروف کمیٹی والی باجی لوگوں کے 42 کروڑ روپے لوٹنے کے بعد تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدرہ حمید نامی یہ خاتون سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھی اور کئی کاروبار بھی چلا رہی تھی وہ گھر کا بنا کھانا آن لائن فروخت کرتی تھی سدرہ حمید نے دستکاری سٹارٹ اپ بھی شروع کر رکھا تھا اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کمیٹیاں ڈالنی شروع کیں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی کمیٹیوں کی ایسی تشہیر کی کہ سینکڑوں لوگ اس کے پاس کمیٹی ڈالنے لگے سدرہ حمید نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے ہی بتایا کہ وہ دیوالیہ ہو چکی ہے اور اب وہ لوگوں کے کمیٹی کے پیسے واپس نہیں کر سکتی،سدرہ نے لکھا کہ میرے پاس کوئی ایسے وسائل نہیں ہیں، جن کے ذریعے میں لوگوں کے پیسے واپس کر سکوں۔“

سدرہ نے سینکڑوں لوگوں سے کمیٹی کے نام پر پیسے لے رکھے تھے جن کی مجموعی مالیت مبینہ طور پر 42 کروڑ روپے بنتی ہے کمیٹی والی باجی کے اس اعلان کے بعد سینکڑوں متاثرین کی طرف سے اسے سنگین نوعیت کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں جس پر اس نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سدرہ حمید کی درخواست پر کراچی کی سیشن کورٹ نے اس حوالے سے ایس ایس پی اور ایس ایچ او شاہراہ فیصل پولیس سٹیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور 14 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے سدرہ حمید نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اسے سینکڑوں لوگوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں، لہٰذااسے سکیورٹی فراہم کی جائے

چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

More posts