Baaghi TV

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر میں شوپیاں کے علاقے کٹ پورہ میں حریت پسندوں اور بھارتی سرکاری فوج کے مابین منگل کی صبح شروع ہونے والے تصادم کے دوران3حریت پسند کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کرنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی فوج کے 34 راشٹریہ رائفلز ، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے 178 بی این نے مشترکہ طور پر شوپیاں کے علاقے کٹ پورہ میں محاصرہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں فورسز کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد یہ محاصرہ کیا گیا تھا۔جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 حریت پسند شہید گئے ، جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہداء مقامی ہیں ، جنہوں نے سرکاری فوج کی پیشکش کے باوجود ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔

More posts