Baaghi TV

ایران میں امریکی صدر کو نشانہ بنانے کیلئے کراؤڈ فنڈ مہم، 5 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع


ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے سے متعلق ایک متنازع کراؤڈ فنڈ مہم میں 5 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس مہم کی تشہیر ایران کی بڑی شاہراہوں پر نصب بل بورڈز اور ایک مخصوص ویب سائٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے، جہاں ٹرمپ کی تصویر کو اسنائپر رائفل کی دوربین میں دکھایا گیا ہے۔
‎بینرز پر فارسی زبان میں لکھا گیا ہے کہ اب تک حامیوں کی جانب سے 50,541,000 ڈالر جمع کیے جا چکے ہیں، جبکہ ساتھ ہی اشتعال انگیز نعرے بھی درج ہیں۔
‎یہ مہم ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ اس کشیدگی کا آغاز فروری 2026 کے آخر میں ہوا تھا، جب ابتدائی حملوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
‎ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی مہمات نہ صرف خطے میں تناؤ کو بڑھا سکتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر سلامتی کے خدشات میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔

More posts